جنسی مجرم شبیر احمد کو واپس نہ لینے پر برطانیہ کی پاکستان کو مبینہ طور پر ویزہ پابندیوں کی دھمکی
اگر پاکستان نے اس مجرم کو واپس لینے سے انکار کیا تو اسے ویزہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور غیرملکی امداد میں کٹوتی کی جا سکتی ہے؛ برطانوی میڈیا کا دعویٰ
ساجد علی
بدھ 15 جولائی 2026
14:43
(جاری ہے)
شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ ہماری ترمیم ہوم سیکریٹری کو یہ نیا اختیار دے گی کہ وہ سنگین مجرموں کے لیے سیکشن 7 کا اطلاق ختم کر سکیں، یہ سیکشن طویل مدتی برطانوی رہائشیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، لیکن واضح طور پر اسے شبیر احمد جیسے گھناؤنے مجرموں کی ملک بدری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، قانون میں تبدیلی کے باوجود وہ شبیر احمد کو تب تک ڈی پورٹ نہیں کرسکتے جب تک پاکستان اس مجرم کو واپس لینے پر رضامند نہ ہو۔
برطانوی آن لائن اخبار انڈیپنڈنٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے ویزہ پابندیوں کا آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے، برطانوی وزیرِ اعظم کے سرکاری ترجمان نے واضح کیا کہ قانون تبدیل کرنا شبیر احمد کی بے دخلی کا صرف پہلا قدم ہے، اصل ملک کا ان گھناؤنے مجرموں کو واپس لینے پر راضی ہونا ضروری ہے، اسی لیے ہم حکومت کے تمام شعبوں کے ساتھ مل کر ہر ممکن آپشن کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جب ترجمان سے پوچھا گیا کہ ’کیا اس میں پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے جاری کرنے سے انکار کا امکان بھی شامل ہے؟‘ تو انہوں نے جواب دیا کہ جب کوئی ملک اپنے شہریوں کی واپسی پر تعاون نہیں کرتا تو ہمارے لیے تمام آپشنز میز پر ہوتے ہیں‘۔ برطانیہ کی وزیر برائے متاثرین کیتھرین اٹکنسن نے بی بی سی ریڈیو 4 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویزہ پابندیوں کی دھمکی ماضی میں بھی کارگر ثابت ہو چکی ہے، ہوم سیکریٹری نے اس سے قبل انگولا، نمیبیا اور جمہوریہ کانگو کو غیر قانونی تارکینِ وطن واپس نہ لینے پر ویزہ پابندیوں کی دھمکی دی تھی، جس کے محض چار ماہ بعد ان تینوں ممالک نے برطانیہ کے ساتھ مکمل تعاون شروع کر دیا تھا۔ اس ضمن میں دی ٹیلیگراف نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان کی جانب سے شبیر احمد کو اتنی آسانی سے قبول کیے جانے کی توقع نہیں ہے، برطانوی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اس مجرم کو واپس لینے کے بدلے میں برطانیہ سے اپنے چند اہم مطلوب سیاسی مخالفین کی پاکستان حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے، جس نے اس معاملے کو ایک پیچیدہ سفارتی رنگ دے دیا ہے، پاکستان نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ بچوں کے استحصال کے نیٹ ورک راچڈیل گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی پاکستان منتقلی چاہتا ہے تو اسے برطانیہ میں مقیم پاکستانی سیاسی باغیوں اور مفروروں کو پاکستان کے حوالے کرنا ہوگا۔ اس پر دی ٹیلیگراف سے بات کرتے ہوئے پاکستانی عہدیدار نے شکوہ کیا کہ کچھ لوگ برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برطانوی سرزمین کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں، لیکن یوکے حکومت ان کے خلاف کچھ نہیں کر رہی اور انسانی حقوق و آزادیٔ اظہارِ رائے کا دوہرا معیار اپناتی ہے، جبکہ برطانیہ کی جانب سے پسِ پردہ یہ دھمکیاں دی گئیں کہ اگر پاکستان نے شبیر احمد کو قبول نہ کیا تو پاکستان پر ویزہ پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں اور غیر ملکی امداد میں کٹوتی کی جا سکتی ہے، اس پر پاکستانی عہدیدار نے واضح کیا کہ ’یہ وہ پاکستان نہیں ہے جس سے آپ چند سال پہلے نمٹ رہے تھے، یہ ایک بالکل مختلف حکومت ہے جو کسی صورت بلیک میل نہیں ہوگی اور دباؤ کی پالیسی کے کوئی نتائج برآمد نہیں ہوں گے‘۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی پارلیمنٹ میں تاریخ کا بڑا دھوکا!
-
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام طلبا وطالبات کیلئے سمر کیمپ کاانعقاد کیا گیا
-
کشمیر صورتحال ،یہ حکمت سے کام لینے کا وقت ہے،سیاسی مسائل کاحل ڈنڈے یا بندوق کے ذریعے نہیں ہوسکتا،خواجہ سعدرفیق
-
پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی ہر آزمائش میں مزید مضبوط ہوئی، عطاء اللہ تارڑ
-
پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی مجلسِ عاملہ نے وائس چانسلر کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے اور پریس کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پرانڈورفائیو جی کنیکٹیویٹی منصوبے کا آغاز
-
ادھارکے جوتے پہن کر فٹبال ورلڈ کپ میں13گول کرنے والے غیرمعمولی مراکش کھلاڑی
-
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کوڈن کولم کا ڈیٹا چوری ہوگیا
-
سپریم کورٹ‘ ماہ رنگ بلوچ سمیت 3 ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر نوٹسز جاری
-
دبئی پولیس نے 10 منٹ میں مسلح ڈکیتی ناکام بنا دی
-
ہرکوئی تحفے میں پستول نہیں دیتا‘ہنگری کے وزیراعظم کی پاکستانی آموں کے ساتھ تصویر توجہ کا مرکز
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کمسن بچی سمیت چار فلسطینی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.