سندھ حکومت کا پہلی سندھ اسپورٹس پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ
جمعرات 16 جولائی 2026 21:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یوتھ کارڈ کے تحت نوجوانوں کو تعلیمی اسکالرشپس، کاروبار کے لیے بلا سود قرضے، مالی معاونت، عالمی معیار کی اسکلز ٹریننگ اور سفری سہولیات سمیت مختلف شعبوں میں ممکنہ خصوصی رعایات فراہم کی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ یوتھ کارڈ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور یہ منصوبہ جلد نوجوانوں کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
وزیر کھیل نے محکمہ امور نوجوانان کو نوجوانوں کے لیے مزید فلاحی اور ترقیاتی پروگرام متعارف کرانے کی بھی ہدایت دی۔سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ مجوزہ سندھ اسپورٹس پالیسی صوبے میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق اس پالیسی کے ذریعے قدیم و جدید کھیلوں کے فروغ، کھلاڑیوں کی فلاح، کھیلوں کے انفرا اسٹرکچر کی توسیع، اسپورٹس ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کا تعین اور اسکولوں و کالجوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو ازسرنو فعال بنایا جائے گا۔اجلاس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجوزہ سندھ اسپورٹس پالیسی پر محکمہ تعلیم، کالجز، جامعات و بورڈز، صحت، قانون، ڈی پی ڈی اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سمیت متعلقہ اداروں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔وزیر کھیل نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد کھیل صوبائی موضوع ہے، اسی تناظر میں سندھ حکومت ایک جامع اور جدید اسپورٹس پالیسی مرتب کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی سندھ اسپورٹس پالیسی منظوری کے لیے سندھ کابینہ میں پیش کی جائے گی، جس کے بعد اسے نافذالعمل بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سی ایم پنجاب کرکٹ چیمپئن لیگ کی ٹرافی اور ٹیموں کے لوگوز کی شاندار تقریب رونمائی
-
ویرات کوہلی میرے کیریئر کے مشکل ترین بیٹر تھے : محمد عامر
-
فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی اطالوی ٹیم کے رکن فرانکو بریسی انتقال کرگئے
-
فیصل آباد انڈر19 فٹ بال چیمپئن شپ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ میں الفاروق ڈوگر کلب اور بلوچ کلب اوڑی کی ٹیموں کا آمنا سامنا (کل )ہوگا
-
دوسرے آل پاکستان حاجی محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان (پرسوں) کیا جائے گا
-
محمد عامر نے ویرات کوہلی کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بیٹر قرار دیدیا
-
پنجاب کا ہر محکمہ موثر انداز میں نتائج دے رہا ہے، ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 5 اگست کو ہوگا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کی واپسی متوقع
-
بین اسٹوکس کا ایشیز میں واپسی کا امکان ای سی بی ڈائریکٹر نے اشارہ دے دیا
-
کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر
-
کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.