ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کی انٹرنیشنل اتھلیٹ انصر عباس سے اظہار تعزیت

جمعرات 16 جولائی 2026 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2026ء) ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر و سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ وجاہت حسین، سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ شاہجہان میر، ویمن ونگ کی صدر شاہدہ خانم اور سیکرٹری عابدہ تنویر نے انٹرنیشنل اتھلیٹ انصر عباس کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔