برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر بھائی سمیت امریکا میں گرفتار
ریپ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر سنگین الزامات پر برطانیہ نے امریکا سے ٹیٹ برادران کی حوالگی کی درخواست کر دی جب عدالت کے سامنے تمام حقائق پیش کیے جائیں گے تو اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ بری ہو جائینگے،وکیل ٹیٹ برادران
پیر 20 جولائی 2026 10:15
(جاری ہے)
برطانوی حکام کے مطابق اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ کو مجموعی طور پر 59 الزامات کا سامنا ہے، جن میں سے 42 الزامات اینڈریو ٹیٹ جبکہ 17 الزامات ٹرسٹن ٹیٹ پر عائد کیے گئے ہیں۔
ان میں ریپ، جنسی استحصال کے لیے انسانی اسمگلنگ کا انتظام یا معاونت، بچوں کی نازیبا تصاویر سے متعلق جرائم، ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین مقدمات شامل ہیں۔سی پی ایس کے اسپیشل کرائم ڈویژن کے سربراہ میلکم میک ہیفی نے کہا کہ بیڈفورڈ شائر پولیس کی جانب سے نئے شواہد موصول ہونے کے بعد دونوں بھائیوں کے خلاف مزید مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ نئے شواہد سامنے آنے کے بعد اس کیس میں مبینہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔رواں سال برطانیہ کی ہرٹفورڈ شائر پولیس نے بھی اینڈریو ٹیٹ کے خلاف 2014 اور 2015 کے دوران سامنے آنے والے ریپ اور جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ بیڈفورڈ شائر پولیس بھی مختلف خواتین کی جانب سے دائر ریپ اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ادھر ٹیٹ برادران کے وکیل جوزف میک برائیڈ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے موکل بے گناہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عدالت کے سامنے تمام حقائق پیش کیے جائیں گے تو اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ بری ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا پر انتہائی متنازع شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ وہ خود کو روایتی مردانہ نظریات کا حامی قرار دیتے ہیں اور خواتین سے متعلق اپنے سخت اور متنازع بیانات کے باعث کئی بار تنقید کی زد میں آ چکے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کے ایک کروڑ سے زائد فالوورز موجود ہیں، جبکہ فلوریڈا میں بھی گزشتہ سال ان کے خلاف ایک علیحدہ فوجداری تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، جس کی موجودہ صورتحال تاحال واضح نہیں۔مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان صاحبہ کے بیان نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو پہلے ہی متنازع بنا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ن لیگ کے پاس حکومت چلانے کیلئے پیپلزپارٹی کے بغیر بھی سادہ اکثریت موجود ہے
-
میر رضا کیس میں سندھ حکومت کی کوئی بدنیتی شامل نہیں
-
رہنما اےاین پی ایمل ولی خان نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے نئے صوبوں کا نقشہ مانگ لیا
-
سعودیوں کو سمجھنا چاہیے کہ ترکی اور پاکستان کے ساتھ کاغذی معاہدہ انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کرےگا
-
مکہ مکرمہ کی چھاؤں تلے3 بڑی معاشی، عسکری وسیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا امت کیلئے خوشخبری ہے
-
شیر اقتدار کا بھوکا ہے اسی لئے ہرالیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر قبضے کوشش کی جاتی ہے
-
احسن اقبال کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی میں 2 فیصد کمی ، اشیائے خورونوش کے معیار اور ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحانات کا جائزہ لیا
-
مریم نواز کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدے کا پرجوش خیر مقدم
-
ہیروشیما قیامت خیز تباہی کے بعد امید اور تعمیر نو کی مثال
-
غزہ: جنگ بندی کے باوجود 300 دنوں میں کم ازکم 300 بچے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.