سعودیوں کو سمجھنا چاہیے کہ ترکی اور پاکستان کے ساتھ کاغذی معاہدہ انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کرےگا
اپنی پالیسیاں تبدیل کریں تاکہ آپ کو سکیورٹی کی بھیک نہ مانگنی پڑے۔ رکن ایرانی سلامتی کمیٹی ابراہیم رضائی کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 7 اگست 2026
20:54
سعودیها باید بدانند که توافق کاغذی با ترکیه و پاکستان برای آنها امنیتآور نیست، همانطور که سالها شیردهی یکطرفه به آمریکاییها برایشان امنیت نیاورد. سیاستهایتان را اصلاح کنید تا نیاز نباشد از دیگران #گدایی_امنیت کنید.
— ابراهیم رضایی (@EbrahimRezaei14) August 7, 2026
(جاری ہے)
یاد رہے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے مکہ مکرمہ میں ایک تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر ہونے والا مسلح حملہ تینوں ریاستوں پر حملہ تصور کیا جائے گا مبصرین کے مطابق یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک توازن کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے. مشترکہ اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کا بنیادی مقصد ہر قسم کی جارحیت کے خلاف اجتماعی دفاعی صلاحیت اور بازدار قوت کو مضبوط بنانا ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان، سعودی عرب یا ترکی میں سے کسی ایک ریاست پر مسلح حملہ کیا جاتا ہے تو اسے تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جبکہ معاہدہ دفاعی تعاون کو تمام شعبوں میں فروغ دینے کی بھی راہ ہموار کرے گا. ادھر عالمی خبررساں ادارے”رائٹرز“نے انقرہ میں موجود ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے کہاہے کہ یہ معاہدہ خطے میں طاقت کے توازن کو نمایاں طور پر تبدیل کر سکتا ہے اگر اس پر موثر انداز میں عمل درآمد کیا گیا تو اس سے مشرقِ وسطیٰ اور اردگرد کے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو مزید تقویت ملے گی۔
مزید اہم خبریں
-
سعودیوں کو سمجھنا چاہیے کہ ترکی اور پاکستان کے ساتھ کاغذی معاہدہ انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کرےگا
-
مکہ مکرمہ کی چھاؤں تلے3 بڑی معاشی، عسکری وسیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا امت کیلئے خوشخبری ہے
-
شیر اقتدار کا بھوکا ہے اسی لئے ہرالیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر قبضے کوشش کی جاتی ہے
-
احسن اقبال کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی میں 2 فیصد کمی ، اشیائے خورونوش کے معیار اور ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحانات کا جائزہ لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کو مثالی ضلع بنایا جائے گا، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر
-
مریم نواز کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدے کا پرجوش خیر مقدم
-
ہیروشیما قیامت خیز تباہی کے بعد امید اور تعمیر نو کی مثال
-
غزہ: جنگ بندی کے باوجود 300 دنوں میں کم ازکم 300 بچے ہلاک
-
لبنان: سہ فریقی معاہدے کے بعد بھی اسرائیلی عسکری کارروائیاں جاری
-
جنگ میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے پر روس اور یو کرین کی مذمت
-
جنوبی سوڈان: انتخابات سے قبل بڑھتے انسانی امدادی و سلامتی کے مسائل
-
میجر طفیل محمد شہید، نشانِ حیدر کی 68ویں برسی، صدر زرداری کا شاندار خراجِ عقیدت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.