سینیٹ اقتصادی امور کی ذیلی کمیٹی کی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹرانسمشن لائن جلد از جلد مکمل کرنے کی سفارش
ًکمیٹی نے پیسکو میں ڈیجیٹلائزیشن کے لیے فوری طور پر درکار فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی
پیر 20 جولائی 2026 17:16
(جاری ہے)
سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور کے بازاروں میں لٹکتی ہوئی تاروں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تاروں کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑی تباہی ہو سکتی ہے۔
سینیٹر وقار مہدی نے بھی اس خطرے کی طرف توجہ دلائی۔کمیٹی نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہیسکو) کے سی ای او کی عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ باقی تمام ڈسکوز کے سی ای اوز موجود ہیں، ہیسکو کے سی ای او کو بھی حاضر ہونا چاہیے تھا۔ کمیٹی نے سی ای او کو وضاحت طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ سینیٹر وقار مہدی نے حیدرآباد میں بجلی کے گھمبیر مسائل کا بھی ذکر کیا۔ کمیٹی کو ہیسکو حکام نے بتایا کہ میٹرز اور نئے گرڈ سٹیشن کے منصوبے پر 31 فیصد پیشرفت ہو چکی ہے۔ پاور ٹرانسفارمرز اور ٹاورز خرید لیے گئے ہیں۔ ان کی تنصیب کے بعد پیشرفت 60 فیصد ہو جائے گی۔حکام نے بتایا کہ داسو پاور ہاؤس 2028 میں مکمل ہو جائے گا، تاہم ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب میں شدید مسائل درپیش ہیں۔ جنگلوں میں ٹاورز کی چوری بڑا چیلنج ہے۔ حکام نے بتایا کہ اپر کوہستان، لوئر کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام سمیت مختلف علاقوں میں لوگوں کی طرف سے مفت بجلی کی طلب کی جا رہی ہے جس کے باعث کام رک رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ لنڈی کوتل سے شروع ہونے والی لائن کے افغان حصے پر طالبان حکومت کے آنے کے بعد مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ طالبان سے پہلے ایسے مسائل نہیں تھے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسمیشن لائن کے مکمل روٹ کا نقشہ کمیٹی کو فراہم کیا جائے۔کمیٹی کو پاور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ورلڈ بینک سے رابطہ کیا گیا ہے اور ورلڈ بینک نے طالبان سے بات چیت بھی کی ہے تاکہ مسئلہ حل ہو سکے۔کمیٹی نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ بجلی کی فراہمی بہتر ہو، چوری روکی جائے اور قومی منصوبوں میں تاخیر ختم کی جائے۔۔۔۔۔۔ اعجاز خانمزید قومی خبریں
-
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے
-
پتوکی میں دوستی کے نام پر لرزہ خیز واقعہ
-
پاکستانی فری لانسرز نے ایک سال میں 1.76 ارب ڈالر کما کر ایک تاریخ رقم کردی
-
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اپنی ہی حکومت اور پارٹی قیادت پر برس پڑے
-
پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی فروخت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
خان پور: ڈی ایس پی آفس کے باہر پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آگئی
-
غیرملکی سپیشلسٹ ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
-
عوامی رابطہ حکومت کی ترجیح، صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کی چشمہ میر حبیب اولیاء میں عمائدین سے ملاقات
-
تحریک لبیک نتخابی نشان کیلئے نااہل قرار ،الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ فیصلہ دیا
-
ایف آئی اے کی بڑی کامیابی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 7 رکنی گینگ گرفتار
-
دنیا کے بہترین ڈاکٹرز۔۔۔۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں
-
شادمان، بی بی پاکدامن پولیس کی کارروائیاں، چار ریکارڈ یافتہ ڈاکو گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.