تحریک لبیک نتخابی نشان کیلئے نااہل قرار ،الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ فیصلہ دیا

پیر 20 جولائی 2026 20:47

تحریک لبیک نتخابی نشان کیلئے نااہل قرار ،الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2026ء) الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک لبیک کوانتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے 7صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ سنایا ۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کوانتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیدیا الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان سے انتخابی نشان کرین واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

ٹی ایل پی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات کمیشن نے مسترد کر دیں۔فیصلہ میں کہاگیاکہ کمیشن کے مطابق ٹی ایل پی الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 209 کے تقاضے پورے نہ کر سکی۔فیصلہ میں کہاگیاکہ ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات جماعتی آئین کے مطابق نہیں تھے۔ فیصلہ کے مطابق الیکشن ایکٹ کی دفعہ 215(5) کے تحت ٹی ایل پی کا انتخابی نشان واپس لینے کا حکم دیا گیا ۔الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔فیصلہ میں کہاگیاکہ کمیشن کے مطابق انتخابی نشان کا اجراء قانونی تقاضے پورے کرنے سے مشروط ہے۔