مون سون بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی ہائی الرٹ
منگل 21 جولائی 2026 16:14
(جاری ہے)
والدین اپنے بچوں کو بارش کے دوران نالہ لئی، برساتی نالوں، کھلے مین ہولز اور بجلی کے کھمبوں یا لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں کیونکہ یہ مقامات انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
ریسکیو ترجمان نے کہا کہ بارش کے دوران گاڑیاں آہستہ رفتار سے چلائی جائیں، زیر آب سڑکوں اور پانی سے بھرے ہوئے راستوں پر سفر سے اجتناب کیا جائے جبکہ اربن فلڈنگ کے خدشے کی صورت میں شہری بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ اسی طرح خستہ حال عمارتوں اور کمزور چھتوں کے نیچے پناہ لینے سے بھی گریز کیا جائے۔ترجمان نے مزید کہا کہ شدید بارشوں، طغیانی اور بادل پھٹنے جیسے ممکنہ خطرات کے پیش نظر شہری دریاؤں، ندی نالوں اور سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق مون سون سیزن کے دوران تمام ریسکیو اسٹیشنز، اہلکاروں اور امدادی وسائل کو مکمل طور پر الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری اور مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔\378مزید قومی خبریں
-
عمران خان کی بہنیں پارٹی میں نہیں ہیں ان کا بیان پی ٹی آئی موقف نہ سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر
-
گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ، ٹرانسفارمر کی وجہ سے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق
-
لاہور: ویلنشیاء ٹاؤن میں خاتون اور 3 بچوں کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا
-
ایک کریکٹر وہ ہے جو صرف باتیں کرتا ہے، اسٹیبلشمنٹ کیخلاف بات تقریروں سے نہیں، عمل سے ہوتی ہے
-
پنجاب میں گرمی کا موسم ہے، لوگ ایئرکنڈیشن بس میں جاکر سوجاتے ہیں
-
کراچی میں 2سالہ اذان کے اغوا میں مرکزی ملزم بچے کے والد کا دوست نکلا
-
پاکپتن،بارش کے دوران گھر کی چھت گرنے 2 بچے جاں بحق، والدہ زخمی
-
راولپنڈی،غیرملکی خاتون کی ٹیکسی ڈرائیور سے مبینہ بدسلوکی، ویڈیو سامنے آگئی
-
ہری پور، معمولی تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم، ایک بھائی قتل دوسرا شدید زخمی
-
کوئٹہ میں پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل باوزر میں آگ بھڑک اٹھی 2 افراد جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب میں 96 لاکھ بچے آٹ آف اسکول ہونے کا انکشاف
-
پنجاب پولیس کے جونیئراہلکاروں کے لیے نئے قواعد جاری، جسمانی و ذہنی فٹنس لازمی قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.