فائیو جی صارفین کی تعداد 10لاکھ 78ہزار534تک پہنچ گئی

صرف چار ماہ میں8 لاکھ 79 ہزار صارفین سبسکرائبرز بنے‘ پی ٹی آئی

بدھ 22 جولائی 2026 16:27

فائیو جی صارفین کی تعداد 10لاکھ 78ہزار534تک پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) ملک میں فائیو جی صارفین کی تعداد 10لاکھ 78ہزار سے بڑھ گئی ۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران 8لاکھ 79ہزار صارفین فائیو جی کے سبسکرائبرز بن گئے تھے، مارچ میں فائیو جی صارفین کی تعداد 71ہزار تھی جبکہ اپریل میں بڑھ کر 2لاکھ 98ہزار تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

دستاویز میں بتایا گیا کہ مئی میں 5لاکھ 16ہزار جون کے آخر تک 9لاکھ 65ہزار سے زائد صارفین ہوگئے ہیں تاہم 6جولائی تک یہ تعداد بڑھ کر 10لاکھ 78 ہزار 534تک پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :