Live Updates

پٹواریوں نے پاکستان کو پرچون کی دکان بنا دیا. مونس الہی کی حکومت پر تنقید

پٹرول 35 پیسے سستا کیاپھر5 روپے مہنگا کر دیا، کیا ملک ایسے چلا کرتے ہیں؟ . پی ٹی آئی رہنما کا ردعمل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 22 جولائی 2026 17:38

پٹواریوں نے پاکستان کو پرچون کی دکان بنا دیا. مونس الہی کی حکومت پر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جولائی ۔2026 ) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اور مسلسل اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو پرچون کی دکان بنا کر رکھ دیا.

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مونس الہی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر مستحکم تبدیلیوں اور روزانہ کے اتار چڑھا پر سخت برہمی کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ ایک روز پہلے پٹرول کی قیمت میں محض 35 پیسے کی معمولی کمی کرکے عوام کو دکھاوا دیا گیا اور اگلے ہی روز5 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کردیا، پٹواریوں نے پاکستان کو پرچون کی دکان بنا دیا ہے، کل پٹرول 35 پیسے سستا کیا آج 5 روپے مہنگا کر دیا، کیا ملک ایسے چلا کرتے ہیں؟. اس سے قبل بھی اپنے بیان مونس الہی نے پٹرول کی قیمت میں محض 35 پیسے فی لیٹر کی کمی کو ریلیف کا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”نہ 5 پیسے، نہ 10 پیسے، پٹرول کی قیمت میں اکٹھے 35 پیسے کی“عظیم الشان کمی کی گئی ہے، مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو اتنا بڑا ریلیف ملنے پر اب قومی سطح پر جشن منایا جانا چاہیے اور یہ ریلیف دینے والوں کو 35 توپوں کی سلامی تو لازمی بنتی ہے.                                                                                                                                   

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات