9 مئی مقدمہ، میاں محمود الرشید کا ضمانت کےلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع

ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، 9 مئی کے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں. درخواست میں موقف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 22 جولائی 2026 17:40

9 مئی مقدمہ، میاں محمود الرشید کا ضمانت کےلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جولائی ۔2026 ) پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں ضمانت کےلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے 28 اپریل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے. اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر انہیں ضمانت دی جائے وفاقی آئینی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، 9 مئی کے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں، جبکہ کسی بھی گواہ نے ان پر اشتعال انگیزی کا الزام نہیں لگایا.

(جاری ہے)

اپیل میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے برآمدگی کا الزام مسترد کرنے کے باوجود سازش کے جرم میں سزا سنائی سازش سے متعلق گواہوں کے بیانات مختلف عدالتوں میں ایک دوسرے سے متضاد تھے اور اسی مقدمے میں شریک ملزم شاہ محمود قریشی کو بری کیا جا چکا ہے، لہذا ایک ہی مقدمے میں ایک ملزم کو بری اور دوسرے کو سزا دینا قانون کے منافی ہے درخواست میں پنجاب حکومت اور ایس ایچ او تھانہ شادمان کو فریق بنایا گیا ہے.