ندیم افضل چن نے مریم نوازکو جھوٹا قراردے دیا

پنجاب حکومت کرپشن کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے، اب بہت جلد گندم کا اسکینڈل بھی عوام کے سامنے آئے گا.پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 22 جولائی 2026 18:02

ندیم افضل چن نے مریم نوازکو جھوٹا قراردے دیا
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جولائی ۔2026 ) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نون لیگی حکومت کی نااہلی اور کرپشن نے پنجاب کو ڈبو دیا ہے، آج پنجاب کی حالت چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ س±تھرا پنجاب صرف ایک نعرہ تھا، حقیقت کچھ اور ہے.

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر پر ردعمل میں انہوں نے مریم نواز کوجھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی وزیراعلی نے پاکستان پیپلز پارٹی پر جھوٹے الزامات لگائے انہوں نے کہا کہ ایک دن کی بارش نے پورے پنجاب کی ترقی کا پول کھول دیا، پنجاب کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے.

ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور لیہ کی حالت قابل رحم ہے، یہاں بارش کے بعد گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں، اربوں روپے کے اشتہارات اور دعوے کیے گئے لیکن حقیقت کچھ اور ہے. انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت کرپشن کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے، اب بہت جلد گندم کا اسکینڈل بھی عوام کے سامنے آئے گا.