مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تشدد اور آباد کاری پر اظہار تشویش
یو این
منگل 28 جولائی 2026
12:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 جولائی 2026ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حالیہ حملوں اور اسرائیلی حکام کی جانب سے غیر قانونی چوکیوں کو تیزی سے قانونی حیثیت دینے اور نئی بستیاں قائم کرنے کی اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں تمام اسرائیلی بستیوں اور چوکیوں کا قیام بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
یہ بستیاں مسئلے کے دو ریاستی حل تک پہنچنے اور منصفانہ، پائیدار و جامع امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے حالیہ دنوں مغربی کنارے میں بڑھتے تشدد پر سخت تشویش ظاہر کی ہے جہاں جمعرات سے اب تک ایک بچے سمیت کم از کم آٹھ فلسطینی اور دو اسرائیلی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
(جاری ہے)
اس تشدد کے دوران گھروں، مساجد، درختوں اور زرعی زمینوں کو آگ لگائی گئی یا انہیں نقصان پہنچایا گیا۔ تشدد کی اس لہر کے باعث کم از کم 10 فلسطینی خاندان اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔
نقل و حرکت پر پابندیاں
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت اور مختلف علاقوں تک رسائی پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ضروری خدمات بشمول ہنگامی طبی امداد اور روزگار کے مواقع تک رسائی سے محروم ہو گئے ہیں۔
اوچا کے مطابق، رواں سال اسرائیلی آبادکاروں سے منسوب 1,330 سے زیادہ ایسے واقعات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں فلسطینیوں کی جان و مال کو نقصان پہنچایا گیا۔ رواں سال اسرائیلی فورسز یا آبادکاروں کے ہاتھوں 77 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 18 بچے بھی شامل ہیں۔ اسی عرصہ میں فلسطینیوں کے حملوں میں تین اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔
اوچا نے کہا ہے کہ امدادی تنظیمیں مسلسل مطالبہ کر رہی ہیں کہ شہریوں کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے اور بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے تشدد کے ذمہ دار افراد کا محاسبہ کیا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مزید تنزلی ، دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار
-
ایلون مسک نے نئی سروس لانچ کردی
-
جاپان میں 7.1 شدت کا طاقت ور زلزلہ ‘سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی
-
متحدہ عرب امارات میں عیدمیلادالنبیﷺ پر تین چھٹیوں کا امکان
-
شرجیل میمن ٹھنڈا پانی پئیں، سر پر بھی ڈالیں ، کشمیری عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا‘عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم شہباز شریف کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد
-
سپریم کورٹ کا پبلک فیسلی ٹیشن سینٹر سائلین کی سہولت کیلئے فعال، اگست تک خدمات کی تعداد 35 ہو جائے گی ، لیزان آفیسر کی میڈیا بریفنگ
-
ملک بھر میں 29 جولائی سے بارشوں کے ایک نئے طاقتور سلسلے کے داخل ہونے کی پیشگوئی
-
سیالکوٹ میں وزیر اعلی مریم نواز شریف اپنا کھیت اپنا روزگار کے تحت الاٹمنٹ لیٹرز کی تقریب کا انعقاد
-
کوہ پیماﺅں کی 9رکنی ٹیم نے کوہ ہندوکش کی6ہزار50 میٹر بلند تھلو زوم چوٹی سر کر لی
-
پاور سیکٹر کا گردشی قرض 1740 ارب روپے تک پہنچ گیا
-
آزاد کشمیر انتخابات، راجہ پرویز اشرف کا فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.