سپریم کورٹ کا پبلک فیسلی ٹیشن سینٹر سائلین کی سہولت کیلئے فعال، اگست تک خدمات کی تعداد 35 ہو جائے گی ، لیزان آفیسر کی میڈیا بریفنگ
منگل 28 جولائی 2026 15:27
(جاری ہے)
عوامی سہولت مرکز سے مقدمات کی تفصیلات، مقدمات کے اندراج، عدالتی احکامات کی نقول اور دیگر ضروری خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ گھر بیٹھے بھی ان سہولیات سے استفادہ ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت مرکز میں قانونی معاونت کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل سہولیات میں آٹو فکسیشن فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق آٹو فکسیشن پالیسی کے نفاذ سے مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کے عمل میں انسانی مداخلت ختم ہو جائے گی۔شمائلہ ناز نے بتایا کہ ماضی میں سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کی فیس سٹیٹ بینک میں جمع کرانا پڑتی تھی تاہم اب عوامی سہولت مرکز میں ہی چالان تیار اور جمع کرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیس کا چالان کسی بھی آن لائن بینک یا موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی جمع کرایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ سہیل لغاری نے بتایا کہ عوامی سہولت مرکز، پارکنگ اور دیگر متعلقہ سہولیات پر 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس فکسیشن پالیسی کے حوالے سے علیحدہ بریفنگ دی جائے گی۔سیکرٹری ٹو چیف جسٹس مشتاق احمد نے کہا کہ آئندہ عوامی سہولت مرکز میں سائلین کی رہنمائی کیلئے کال سینٹر قائم کیا جائے گا جہاں دو وکلا بھی موجود ہوں گے جو سائلین کو درست قانونی مشورہ فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سائلین جو وکیل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، انہیں مفت قانونی معاونت اور وکیل کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔بریفنگ کے موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ سہیل لغاری، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس مشتاق احمد اور سپریم کورٹ کے ترجمان ڈاکٹر شاہد کمبوہ بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: اسلامسٹ دہشت گردانہ حملے کے بعد سیاسی بحث میں شدت
-
ریاست فیصلہ کرئے قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا نون لیگ کا مفاد؟‘پولنگ اسٹیشن پر حملے ہوں،انٹرنیٹ بند ہو تو یہ آزادنہیں مقبوضہ کشمیر لگے گا.بلاول بھٹو
-
دریائے سندھ میں کالا باغ، تونسہ اور گڈو ‘راوی میں بلوکی اور سدھنائی کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
-
مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 29 جولائی سے 5 اگست تک متوقع، اربن فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کی وارننگ
-
’پاکستان آج بھی وہیں کھڑا ہے جہاں 50 سال پہلے کھڑا تھا‘
-
اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے نون لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو ملزم قرار دے دیا
-
پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مزید تنزلی ، دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار
-
ایلون مسک نے نئی سروس لانچ کردی
-
ہیپاٹائٹس سی کوئی معمولی طبی مسئلہ نہیں ،پاکستان کیلئے ایک قومی ایمرجنسی کی حیثیت رکھتا ہے،وزیر صحت مصطفی کمال
-
وزیر ریلوے سے مریم اورنگزیب کی ملاقات ،جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
-
شہباز شریف کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد
-
جاپان میں 7.1 شدت کا طاقت ور زلزلہ ‘سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.