چین کا امریکی روبوٹ پابندی کے اقدام پر جوابی کارروائی کا انتباہ

جمعرات 30 جولائی 2026 10:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2026ء) چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نئے چینی روبوٹس اور پاور انورٹرز کی درآمد پر پابندی کے معاملے میں یکطرفہ اقدامات جاری رکھتا ہے تو بیجنگ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی کارروائی کرے گا۔رائٹرز کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کو جاری بیان میں امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر یہ اقدامات واپس لے اور اپنی غلط پالیسیوں کا خاتمہ کرے۔

چینی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکی اقدامات چینی کمپنیوں اور مصنوعات کے خلاف امتیازی رویے اور دباؤ کی عکاسی کرتے ہیں۔چین نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکی ادارے نے چین کے بارہا تحفظات کو نظر انداز کیا اور پابندیوں پر مبنی اقدامات میں مزید اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

چینی وزارت تجارت نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ قومی سلامتی کے تصور کو وسیع پیمانے پر استعمال کر رہا ہے، جسے چین نے مارکیٹ میں بگاڑ اور یکطرفہ دباؤقرار دیا۔

وزارت کے مطابق، ایسے اقدامات سے نہ صرف چینی بلکہ امریکی صنعتوں کے مفادات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔واضح رہے امریکی فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن (ایف سی سی ) نے منگل کو ایسے اقدامات کیے تھے جن کا مقصد قومی سلامتی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنا اور مصنوعی ذہانت کی صنعت سمیت اہم شعبوں کو امریکہ میں فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :