قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے بھرپور پریکٹس

جمعہ 31 جولائی 2026 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2026ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کوئینز پارک کرکٹ کلب میں پریکٹس سیشن ہوا جس میں تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹریننگ سیشن کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ ایکسرسائزز میں حصہ لیا، جس کے بعد کوچز کی نگرانی میں نیٹ پریکٹس کے دوران بیٹرز نے بیٹنگ جبکہ باولرز نے باولنگ کی مشقیں کیں۔

اس موقع پر کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی خصوصی پریکٹس بھی کروائی گئی تاکہ مختلف شعبوں میں ان کی تیاری مزید بہتر بنائی جا سکے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 اگست سے شروع ہوگا۔