پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث 6 سہولت کار گرفتار

ھ*شوٹرز کو لانے والی گاڑی گوجرانوالہ سے رینٹ پر لی گئی تھی، پولیس نے تحویل میں لے لیا

ہفتہ 1 اگست 2026 18:40

Hلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2026ء) غالب مارکیٹ میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ گرفتاریاں شوٹرز کو سہولت کاری فراہم کرنے کے الزام میں عمل میں لائی گئیں۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیم کے مطابق شوٹرز کو لانے والی گاڑی گوجرانوالہ سے رینٹ پر لی گئی تھی، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ملزمان نے گاڑی حاصل کرنے کے بعد اس پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی تھی۔ ملزمان گلبرگ تک گاڑی میں آئے جبکہ کلینک پر موٹرسائیکلوں پر پہنچے۔ واضح رہے کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد کی روشنی میں مزید تفتیش کر رہے ہیں۔