حلقہ ایل اے-27 اور ایل اے-28 کے 54 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ پرامن انداز میں ہوئی، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد

منگل 4 اگست 2026 22:21

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2026ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر قریشی نے کہا ہے کہ حلقہ ایل اے-27 اور ایل اے-28 کے 54 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ پرامن انداز میں ہوئی،بھیڑی پولنگ سٹیشن کے عملے کے کسی سیاسی شخصیت کے گھر قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں،پولنگ عملہ اور انتخابی سامان پاکستان آرمی کی نگرانی میں منتقل کیا گیا،پولنگ عملے کے رات کے قیام کا انتظام ڈگری کالج بھیڑی میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر قریشی نے کہا کہ انتخابی سامان پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ڈی سیل کر کے پولنگ کا آغاز کیا گیا،سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز پولنگ عملے کی نقل و حرکت کی ہیں،غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔