شہدائے کربلا کی قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان واضح فرق کی یاد دلاتی رہے گی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

منگل 4 اگست 2026 20:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2026ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی حق، صداقت، عدل ،انسانیت کے تحفظ کی لازوال علامت ہے، واقعہ کربلا ہمیں ظلم، جبر، باطل کے سامنے ڈٹ جانے، ہر حال میں حق کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی پوری امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے ،ان کی سیرت ہمیں صبر، استقامت، ایثار اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں واقعہ کربلا کے آفاقی پیغام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے معاشرے میں امن، رواداری، اخوت باہمی احترام کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان واضح فرق کی یاد دلاتی رہے گی۔اس موقع پر حضرت امام حسینؓ، اہل بیت اطہارؓ اور شہدائے کربلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔