بچوں کا تحفظ خیرات نہیں بلکہ حقوق اور انصاف کا معاملہ ہے، آصفہ بھٹو زرداری
ةہر بچے کو گھر، اسکول، معاشرے اور ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہنے کا بنیادی حق حاصل ہے، خاتونِ اول
جمعہ 11 ستمبر 2026 20:55
(جاری ہے)
بچوں کے تحفظ کے لیے سیاسی عزم، مضبوط اداروں اور مسلسل عملی اقدامات کی ضرورت ہے، جبکہ پاکستان میں یہ ذمہ داری فوری اور خصوصی توجہ کی متقاضی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے آن لائن استحصال سے متعلق حالیہ شواہد اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بچپن کو درپیش خطرات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کو بچوں کے لیے مواقع، تعلیم اور علم میں اضافے کا ذریعہ بننا چاہیے، اسے شکاری عناصر کے لیے بچوں تک رسائی کا وسیلہ نہیں بننے دینا چاہیے۔آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بچوں کا تحفظ کسی سانحے کے رونما ہونے کے بعد شروع نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کا آغاز روک تھام سے ہونا ضروری ہے۔ باخبر والدین، محفوظ اسکول اور تربیت یافتہ اساتذہ بچوں کے تحفظ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔خاتونِ اول نے زور دیا کہ بچوں کے خلاف جرائم پر خاموشی، بدنامی کا خوف یا مجرم کو تحفظ فراہم کرنے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔ بچوں کے تحفظ کے نظام میں روک تھام، تحقیقات، بحالی اور انصاف کے تمام مراحل کو مربوط کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچوں کے تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ بچپن کا تحفظ خیرات نہیں بلکہ حقوق، انصاف اور اس قوم کی نوعیت کا معاملہ ہے جسے ہم مستقبل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی، مذہبی و معاشرتی رہنماؤں اور میڈیا کو بچوں کا تحفظ مشترکہ قومی ذمہ داری بنانا ہوگا۔ پاکستان کے مستقبل میں اس بچے کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی بہتر سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی جو کل اس ملک کا وارث بنے گا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلی مریم نواز کا مشن ہے‘ عظمی بخاری
-
غیر قانونی ٹرانسپلانٹ،رشتہ دار گردہ دینے کو تیار نہیں ہوتے، مریض مررہا ہو تو کیا کری سپریم کورٹ
-
عزت و شہرت کی خواہش ریاکاری کا بڑا دروازہ ہے ، علامہ الیاس قادری
-
بچوں کا تحفظ خیرات نہیں بلکہ حقوق اور انصاف کا معاملہ ہے، آصفہ بھٹو زرداری
-
عوام کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی انتہائی ضروری ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے چینی وفد کی ملاقات
-
قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق ریلوے کو جدید اور منافع بخش ادارہ بنا رہے ہیں، حنیف عباسی
-
وزیر تجارت سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات،باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ
-
پاکستان کی مضبوطی، استحکام و خوشحالی ہی بانی کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 13.90ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا
-
انصاف تک رسائی تیز، عدالتی نظام کو موثر اور جدید بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔چیف جسٹس
-
وفاقی وزیر توانائی سے پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی قیادت میں وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.