آزاد کشمیرالیکشن تیسرا مرحلہ،ضلع پونچھ اور پلندری میں انتخابات موخر
ضلع باغ کے تین انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک حلقہ میں حسب سابق پولنگ 10 اگست کو ہوگی، ترجمان الیکشن کمیشن
جمعہ 7 اگست 2026 14:35
(جاری ہے)
انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا تاکہ انتخابات کا انعقاد آزادانہ ، منصفانہ شفاف اور پرامن ماحول میں یقینی بنایا جاسکے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر ںے 10 اگست کو ہونے والے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن میں پولنگ ملتوی ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور خلافِ حقائق قرار دیا تھا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ پونچھ ڈویژن کے تمام حلقہ جات میں پولنگ 10 اگست کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔انہوں نے الیکشن ملتوی ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور 10 اگست کو مقررہ شیڈول کے مطابق اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پولنگ شیڈول میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بروقت آگاہ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین بشمول آزاد کشمیر کے چند صحافیوں کی جانب سے پونچھ اور سدھنوتی اضلاع کے کچھ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونے کی خبریں شیئر کی گئیں تھیں۔ ان حلقوں میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے لگ بھگ دو ماہ سے جاری احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تصادم کی وجہ سے الیکشن کا عمل پہلے ہی غیر یقینیت کا شکار تھا، جس میں سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی وجہ سے اضافہ ہوا۔انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں آزاد جموں و کشمیر کی دو ڈویژنز میں الیکشن کا عمل کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے جس میں مسلم لیگ ن نے واضح برتری حاصل کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے میرپور ڈویژن کے 4 حلقوں کے نتائج پر تحقیقات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.