جشن آزادی کی مناسبت سے سیالکوٹ ائیرپورٹ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا

جمعرات 13 اگست 2026 21:04

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) جشن آزادی کی مناسبت سے سیالکوٹ ائیرپورٹ کو سجا دیا گیا۔ ترجمان سیال کے مطابق جھنڈوں، برقی قمقموں، سبز و سفید غباروں سمیت ائیرپورٹ کے مرکزی احاطے کو سجایا گیا، ملی نغموں سے ائرپورٹ کا بیرونی اور اندرونی حصہ گونج اٹھا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیال کے مطابق کل جشن آزادی کے موقع پر ائیرپورٹ پر رنگا رنگ تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔بین الاقوامی ٹرمینل کو قومی پرچم کے رنگو میں سجایا گیا۔ترجمان سیال کے مطابق جشن آزادی بھرپور انداز میں منایا جائے گا،قومی پرچم کشائی کی تقریب بھی ائیرپورٹ پر منعقد کی جائے گی۔ یوم آذادی کی تقریب میں چئیرمین، وائس چیئرمین، بورڈ ممبران سیال سمیت انتظامیہ و افسران بھی شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :