عسکری قیادت کی صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ساتھ شہداکے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات

جمعہ 14 اگست 2026 19:30

عسکری قیادت کی صدر مملکت اور وزیر اعظم  کے ساتھ شہداکے اہلخانہ سے خصوصی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2026ء) عسکری قیادت نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ساتھ شہدائے پاکستان کے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات کی۔یادگارِ فتح کی شاندار افتتاحی تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر و وزیرِ اعظم پاکستان شہداء اورغازیوں کے اہلخانہ میں گھل مل گئے۔

(جاری ہے)

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات میں واضح کیا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

فیلڈمارشل سیدعاصم منیر ،صدر و وزیرِ اعظم پاکستان نے شہداء اورغازیوں کے اہلخانہ کی ثابت قدمی اور ملک کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدائے معرکہ حق کے لواحقین کے سروں پر دستِ شفقت رکھا ۔عسکری و وفاقی قیادت کا شہداء کے لواحقین سے خصوصی ملاقات اس عزم کی عکاس ہے کہ قوم ہر موقع پر اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہے۔