کراچی میں پانی اور سیوریج کے بلوں میں 7.05 فیصد اضافہ، گھریلو صارفین پر ماہانہ 100 روپے تک اضافی بوجھ
جمعہ 14 اگست 2026 15:51
(جاری ہے)
حکام کے مطابق حجمی بنیاد پر بل وصول کرنے والے بلک اور صنعتی صارفین کے لیے پانی کا ٹیرف بھی 0.526 پیسہ فی گیلن سے بڑھا کر 0.563 پیسہ فی گیلن کردیا گیا ہے۔
چیف کمرشل آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حارث سرفراز کے مطابق ٹیرف میں اضافہ ادارے کو درپیش بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی، ایندھن، مرمت و دیکھ بھال اور پرانے بنیادی ڈھانچے کی بحالی سمیت مختلف شعبوں کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث موجودہ ٹیرف میں سالانہ ایڈجسٹمنٹ ضروری تھی۔انہوں نے کہا کہ ٹیرف میں اضافے سے حاصل ہونے والی اضافی آمدنی کراچی میں پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ اس رقم سے پانی کی ترسیل اور تقسیم کے نیٹ ورک کی بحالی، اہم تنصیبات کی مرمت و دیکھ بھال، سیوریج نظام کی اپ گریڈیشن اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔واٹر کارپوریشن حکام نے کہا کہ نئی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا مقصد ادارے کے آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے ساتھ ساتھ مالی استحکام اور پانی و سیوریج کی خدمات کو طویل مدت تک بہتر انداز میں جاری رکھنا ہے۔مزید قومی خبریں
-
این ٹی سی میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، ڈیجیٹل پاکستان کے عزم کا اعادہ
-
عسکری قیادت کی صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ساتھ شہداکے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات
-
وزیر اعلی پنجاب کا لاہور کے شہریوں کے لیے خوبصورت تحفہ
-
طلبہ تعلیم کے حصول کواعلیٰ کارکردگی، قومی خدمت اور اتحاد کے تاحیات مشن میں تبدیل کریں، رانا مشہود احمد خان
-
بیرونی قرضوں میں کمی کے بعد پھر اضافہ، 3 ماہ میں 1242 ارب روپے بڑھ گئے
-
پاکستان ہمارا وطن، شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے، شرجیل میمن
-
پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نوجوان جدید علوم و ٹیکنالوجی میں آگے بڑھیں، گورنر سندھ
-
لاہور ،تیز رفتار موٹر سائیکل جنگلے سے ٹکرانے سے 38سالہ شخص جاں بحق
-
گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ کی مزارقائد پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
-
وزیر اعلیٰ پنجاب آئندہ ماہ نجی شعبہ کیلئے 1.9ٹریلین کی فنانسنگ کی سہولتوں کا اعلان کریں گی
-
آزادی ہمارے بزرگوں کی جدوجہد، قربانیوں اور عزم کا ثمر ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.