طوفانی بارش نے پسپ پروگرام اور واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا
جمعہ 14 اگست 2026 19:43
(جاری ہے)
پسپ پروگرام کے تحت پانچ سال سے جاری 16 ارب روپے کی لاگت سے سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبے ابھی تک ادھورے پڑے ہیں پروگرام ا ور اضافی گرانٹ11 ارب روپے مانگنے پر غیر ملکی گرانٹ کے تحت جاری منصوبہ پسپ پروگرام کوحکومت نے 31مارچ کوبند کر دیاادھورے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے حکومت نے 14ارب روپے واسا کو جاری کر دیے لیکن مین سیوریج لائن کو ڈسپوزل سے ابھی تک منسلک نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے فریدٹاؤن سکیم نمبر دو ،سکیم نمبر تین کا سیوریج کا نظام ابھی تک درہم برہم ہے پانی کے نکاس کا انتظام نہیںہو سکا ہے پسپ پروگرام کے ادھورے منصوبوں پر پردہ ڈالنے کے لیے 14 ارب روپے کی لاگت سے واسا نے نئی چھوٹی سیوریج لائن بچھانے کے نام پر شہر کے تمام چوراہوں اور گلیوں بازاروں میں کھدائی کر کے کھنڈرات کھڑے کر دیے ہیںکوئی متبادل راستہ نہیں دیا جاتا ٹریفک اور شہریوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے شہریوں کی گاڑیاں آئے روز کھدائی کے گڑھوں میں گر کر پھنس جانے سے گاڑیوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے بارشوں کے سبب صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے فریدٹاؤن سیوریج لائنوںکی بندش کے سبب بارش کے بعد سی بلاک، جی بلاک،ایل بلاک ، فریدٹاؤن ،مین مارکیٹ اور دیگر علاقوں کے مکینوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے اور شہری پریشان ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے نکاس کا فوری بندوبست کیا جائے اور شہریوں کے گھروں سے پانی نکالا جائے اور سیوریج سسٹم کو تباہ کرنے والے ذمہ دار افسروں کے خلاف ایکشن لیا جائے ان کی جائیداد یںقرق کی جائیں اور قومی 30 ارب روپے تباہ کرنے والے افسروں ،ٹھیکے داروں کو گرفتار کیا جائے ۔
مزید قومی خبریں
-
این ٹی سی میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، ڈیجیٹل پاکستان کے عزم کا اعادہ
-
عسکری قیادت کی صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ساتھ شہداکے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات
-
وزیر اعلی پنجاب کا لاہور کے شہریوں کے لیے خوبصورت تحفہ
-
طلبہ تعلیم کے حصول کواعلیٰ کارکردگی، قومی خدمت اور اتحاد کے تاحیات مشن میں تبدیل کریں، رانا مشہود احمد خان
-
بیرونی قرضوں میں کمی کے بعد پھر اضافہ، 3 ماہ میں 1242 ارب روپے بڑھ گئے
-
پاکستان ہمارا وطن، شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے، شرجیل میمن
-
پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نوجوان جدید علوم و ٹیکنالوجی میں آگے بڑھیں، گورنر سندھ
-
لاہور ،تیز رفتار موٹر سائیکل جنگلے سے ٹکرانے سے 38سالہ شخص جاں بحق
-
گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ کی مزارقائد پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
-
وزیر اعلیٰ پنجاب آئندہ ماہ نجی شعبہ کیلئے 1.9ٹریلین کی فنانسنگ کی سہولتوں کا اعلان کریں گی
-
آزادی ہمارے بزرگوں کی جدوجہد، قربانیوں اور عزم کا ثمر ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.