گیس بحران شدت اختیار کرگیا، ایل پی جی 450روپے کلو تک پہنچ گئی

ہفتہ 15 اگست 2026 15:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) شہر میں گیس کے بحران نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، سوئی گیس کی فراہمی متاثر ہونے کے ساتھ بیشتر علاقوں میں پریشر بھی انتہائی کم ہوگیا ۔ گیس نہ ملنے کے باعث شہری ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس کا فائدہ منافع خور دکاندار اٹھا رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری نرخ فہرست کو نظر انداز کرتے ہوئے گیس من مانی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کی قیمت 380سے 450روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جس سے گھریلو صارفین کے لیے کھانا پکانا بھی مہنگا ہوگیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ چولہا ٹھیک طرح جل رہا ہے اور نہ ہی سلنڈر خریدنا ان کی قوتِ خرید میں رہا ہے۔ گیس کی عدم دستیابی اور ایل پی جی کی ہوشربا قیمتوں نے عوام کو دوہری مشکل سے دوچار کردیا ہے۔شہریوں نے شکوہ کیا کہ منافع خوروں کو پوچھنے والا کوئی نہیں، ضلعی انتظامیہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لے اور سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بناتے ہوئے گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :