سرگودھا پولیس کی جانب سے چرچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

اتوار 16 اگست 2026 19:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2026ء) سرگودھا پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کی عبادات کے پیش نظر چرچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں (چرچز) کےلیےسکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔ ڈی پی او سرگودھا نے خود چرچز کے سکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کی الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے موقع پر بریفننگ بھی دی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سرگودھا نے چرچز انتظامیہ سے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاؤہ تمام سرکلز کےسب ڈویژنل پولیس افسران اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں چرچز کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ہم کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پولیس کے جوان الرٹ ہیں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔