کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

پیر 17 اگست 2026 21:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں 18اگست کو (بروزمنگل)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کی11kv نواں کلی اورمالک فیڈورں سے صبح9بجے سے دوپہرڈیڑھ بجے تک جبکہ اسی گرڈکے اولڈسمنگلی، پی اے ایف اور انٹرکنیکٹر فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہیگی نیز اسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے 11kvمری آباد، کاسی ون، کاسی ٹو فیڈرزصبح ساڑھے دس بجے سے دوپہراڑھائی بجے تک جبکہ زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ، ایف سی، عسکری ون فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔

اسی طرح 19اگست کو (بروزبدھ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، ہزارہ ٹاون، کرانی، غازی، اے ون سٹی، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، واسا، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے نیزاٴْسی روز انڈسٹریل گرڈکے 11kvایف جی ایس، شاہنواز، شیخ زید ہسپتال فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔