بنوں میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

منگل 18 اگست 2026 16:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2026ء) بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاؤن شپ کے قریب سے مشکوک بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان بنوں پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ جاوید رسول خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔بم ڈسپوزل یونٹ بھی موقع پر پہنچ گیا، جس نے مشکوک بارودی مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بناکر بنوں میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں ٹاؤن شپ اور ملحقہ علاقوں کو ممکنہ نقصان سے بچا لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے حوالے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔