ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات کے مسائل پر اہم اجلاس، مفصل رپورٹ صوبائی وزیر صحت کو پیش کرنے کا فیصلہ

منگل 18 اگست 2026 22:58

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2026ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سوات کے مسائل اور ہسپتال کی بہتری سے متعلق اجلاس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و انسانی حقوق)سوات، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو درپیش مسائل، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن (MTI) سوات کی فعالیت، بائی فورکیشن کمیٹی کے قیام، اس کے اغراض و مقاصد اور کمیٹی کی سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد نے ہدایت کی کہ عوامی مفاد اور صوبائی حکومت کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات کے مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشتمل مفصل رپورٹ تیار کرکے آئندہ صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :