صدر لاہور چیمبر کی مؤثر کاوش، سگیاں انڈسٹریل ایریا کی سیل فیکٹری بحال
ْفیکٹریوں کی بلاجواز سیلنگ کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کو متاثر کرتی ہے‘فہیم الرحمن سہگل
منگل 18 اگست 2026 22:51
(جاری ہے)
صنعتکاروں نے کہا کہ فیکٹری کی سیلنگ سے نہ صرف صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں بلکہ کاروبار، روزگار اور وابستہ افراد کا معاشی مستقبل بھی متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔
ایسے حالات میں صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے معاملے کا فوری نوٹس لیا اور صنعتکاروں کے مسئلے کو متعلقہ حکام کے سامنے مؤثر انداز میں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ صدر لاہور چیمبر نے روڈا کے تحت سیل کی گئی فیکٹری کو دوبارہ کھلوانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کیا اور صنعتکاروں کے مؤقف کی بھرپور نمائندگی کی، جس کے نتیجے میں فیکٹری کو دوبارہ کھولنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ صنعتکاروں نے اس اقدام کو کاروباری برادری کے لیے ایک اہم ریلیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف صنعتی سرگرمیاں بحال ہوئیں بلکہ فیکٹری سے وابستہ روزگار بھی محفوظ ہوا۔اس موقع پر صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ صنعتوں کو بلاوجہ بند یا سیل کرنے کے بجائے مسائل کا حل بات چیت اور باہمی مشاورت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صنعتی یونٹ کی بندش سے صرف ایک کاروبار متاثر نہیں ہوتا بلکہ اس سے مزدوروں، ملازمین، سپلائرز اور دیگر متعلقہ افراد کا روزگار بھی متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر صنعتکاروں کے جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور جہاں کہیں کاروباری سرگرمیوں میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا ہوں گی، وہاں کاروباری برادری کی آواز مؤثر انداز میں اٹھائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو سہولت دینا اور کاروباری ماحول کو سازگار بنانا ملکی معیشت، روزگار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ لاہور چیمبر کی کوشش ہے کہ صنعتکاروں کو درپیش مسائل کو صرف اجاگر ہی نہ کیا جائے بلکہ ان کے عملی حل کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سگیاں انڈسٹریل ایریا سمیت لاہور کے دیگر صنعتی علاقوں میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔صنعتکاروں نے صدر لاہور چیمبر کی جانب سے فیکٹری کی ڈی سیلنگ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے انہیں یہ اعتماد ملا ہے کہ لاہور چیمبر مشکل حالات میں صنعتکاروں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی صنعتی یونٹس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے لاہور چیمبر اسی مؤثر انداز میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔صنعتکاروں نے فہیم الرحمن سہگل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیکٹری کی دوبارہ بحالی اس امر کی مثال ہے کہ لاہور چیمبر کاروباری برادری کے مسائل کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر انداز میں اٹھا کر عملی ریلیف دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی لسٹنگز کا تسلسل، 2026 کی 13ویں پبلک آفرنگ منظور
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 2546.94 پوائنٹس کی کمی
-
سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی کی قیمتوں میں کمی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت 461,936 روپے پر مستحکم رہی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی پبلک آفرنگ، 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد یونٹس سرمایہ کاروں کو پیش ہوں گے
-
ایس ای سی پی نے نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس ریٹ کی پبلک آفرنگ کی منظوری دے دی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ،سونے و چاندی میں کمی ہوئی
-
سٹیٹ بینک نے الرحیم ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.