حافظ نعیم الرحمان کا 12ربیع الاول کے فوراً بعد ملک گیر ہڑتال کرنے کااعلان
معاملہ اب صرف 32روپے فی لیٹر کمی سے حل نہیں ہوگا، عوام کو مکمل ریلیف دینا ہوگا،امیرجماعت اسلامی
بدھ 19 اگست 2026 22:50
(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمان کے بقول حکومت آئی ایم ایف کے اہداف پورے کرنے کے لیے عوام پر لیوی اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈال رہی ہے، جبکہ اشرافیہ اپنے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔
انہوںنے کہاکہ آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کیے گئے اور ان معاہدوں کا بوجھ بھی پاکستانی قوم سے وصول کیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عوام پر لیوی عائد کی جاتی ہے لیکن آئی پی پیز کے ٹیکس معاف کیے جاتے ہیں، اب ایسا نہیں ہوگا۔امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ 12ربیع الاول کے فوراً بعد ملک گیر ہڑتال کی جائے گی، معاملہ اب صرف 32 روپے فی لیٹر کمی سے حل نہیں ہوگا، عوام کو مکمل ریلیف دینا ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ جب عوام سڑکوں پر موجود ہوں گے تو اس نظام کو جام کر دیں گے، تاہم جماعت اسلامی پرامن طریقے سے معاملہ حل کرنا چاہتی ہے اور کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں چاہتی۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم سے رابطہ کرکے اسلام آباد پہنچیں گے اور اس وقت کسی کی کال نہیں سنیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نے غریب عوام اور نوجوانوں کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم پہلے ہی مہنگی ہے، ایسے میں طالب علم پٹرول کیسے ڈلوائے جب کہ غریب نوجوان بڑی مشکل سے اپنے اخراجات پورے کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کی اسکواش پلیئر ثناء بہادر کو آسٹریلیا میں بینڈیگو اوپن 2026 کا ٹائٹل جیتنے پر دلی مبارکباد
-
لاہور،بھانجے کی سفارش کرنا سب انسپکٹر کو مہنگا پڑ گئی،حوالات میں بند
-
اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 174.82 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
-
خیبرپختونخوا میں صحت نظام شدید مسائل کا شکار ،گزشتہ 13 سال میں صوبے میں کوئی نیا بڑا ہسپتال قائم نہیں کیا گیا،فیصل کنڈی
-
پیٹرولیم لیوی نہ ہٹی تو عوامی تحریک بڑھائیں گے، حافظ نعیم
-
آصف زرداری کے سیل سے ویکسین فریج باہر نکلوالنے کے باوجود عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
ملاقاتوں سے یہ نتیجہ اخذ نہ کیا جائے اتحاد چھوڑرہے ہیںیاکوئی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے‘ قمر زمان کائرہ
-
شازیہ مری کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمد، سینئر صحافی شاکر سولنگی کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت
-
بلوچستان میں 37دہشت گردوں کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے، وزیراعلی ٰبلوچستان
-
وزیراعلیٰ سندھ کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
گورنر سندھ کی روانڈا ہائی کمیشن آمد، دوطرفہ تجارت و تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سیاسی جماعتیں 75 سال سے ملک کو تباہ کر رہی ہیں، محمود اچکزئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.