Live Updates

ڈیزل سستا ہونے کے باوجود زائد کرایہ وصولی پر شرجیل میمن کا نوٹس

جمعرات 20 اگست 2026 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2026ء) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ شرجیل انعام میمن نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنائی جائے اور مختلف روٹس پر نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ کسی بھی ٹرانسپورٹر کو من مانا یا مقررہ کرائے سے زائد وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت شہریوں کو ہر ممکن سہولت اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر K رہی ہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ کے مختلف روٹس پر افسران باقاعدگی سے نگرانی کریں تاکہ مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات