Live Updates

سندھ کے سینئر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیے جانے کا نوٹس

جمعرات 20 اگست 2026 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2026ء) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو کرایوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی بھی ٹرانسپورٹر کو مسافروں سے من مانا یا زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مختلف روٹس پر نگرانی مزید مؤثر بنائی جائے اور زائد کرایہ وصولی کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات