پی ٹی آئی رہنماء عمران خان کی صحت سے متعلق خدانخواستہ خطرے کی گھنٹیاں بجا رہے تھے، خواجہ آصف

جب مالی و سیاسی مفادات لیڈر شپ کے ساتھ وابستہ ہو جائیں تو اسی طرح رنگ بازی کی جاتی ہے، وزیر دفاع

جمعہ 21 اگست 2026 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی قومی اسمبلی میں ماتم کناں تھی، جذبات شدید تھے، عمران خان کی صحت سے متعلق خدانخواستہ خطرے کی گھنٹیاں بجا رہے تھے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جب مالی اور سیاسی مفادات لیڈر شپ کے ساتھ وابستہ ہو جائیں تو اسی طرح رنگ بازی کی جاتی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے متعلق پی ٹی آئی والے افواہیں پھیلا کر اندرون ملک اور بیرون ملک سے اربوں روپے اکٹھے کرتے ہیں پھر وہ اربوں روپے لا پتا ہو جاتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل فٹ ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن سیاسی فائدے یا مصلحت کیلئے بھائی کی صحت سے متعلق غلط بیانی نہیں کریں گی۔