جہلم و رحیم یار خان میں 2 ٹرینوں کو حادثہ، بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جمعرات 27 اگست 2026 20:46

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2026ء) جہلم میں کنتریلہ پھاٹک کے قریب ٹرین کا انجن اور 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، آخری اطلاعات تک پٹری سے اترنے والی بوگیاں کراسنگ ٹریک پر موجود تھیں ،ریلوے کے حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے مین ٹریک بحال ہے جبکہ حادثے میں مسافر محفوظ رہے، متاثرہ ٹرین راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رحیم یار خان میں فیروزہ کے قریب مال گاڑی انجن سمیت 11 بوگیوں کے ساتھ پٹری سے اتر گئی۔ریلوے کے حکام کے مطابق مال گاڑی کراچی سے یوسف والا جا رہی تھی۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹرین طلب کر لی گئی ہے ، ایک ٹریک معطل ہوگئی ۔