ؤاسلام آباد کے مراکز صحت میں لائف سیفٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ ،7دن کی مہلت

اتوار 30 اگست 2026 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2026ء) سانحہ پمز کے بعد تمام متعلقہ ادارے بھی جاگ گئے ہیں اوراسلام آباد کے مراکز صحت میں لائف سیفٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ لیا گیا اور اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے مراکز صحت کو مراسلہ لکھ دیاہے ۔آئی ایچ آر اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ مراکز صحت فائر،لائف پروٹیکشن انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیں، مراکز صحت مریض و عملے کی حفاظت کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق فائر و لائف پروٹیکشن اقدامات کریں، مراکز صحت سی ڈی اے فائر ڈیپارٹمنٹ سے فائر سیفٹی کی این او سی لیں، آئی ایچ آر اے کے مطابق مراکز صحت رجسٹرڈ کنٹریکٹرز سے فائر پروٹیکشن سسٹم کی تنصیب کرائیں، مراکز صحت فائر ڈیٹیکشن، الارم اور سپریشن سسٹم نصب کریں، ہائیڈرنٹس، آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب، فعالیت یقینی بنائیں،مراکز صحت ہنگامی خارجی دروازوں کی دستیابی و فعالیت یقینی بنائیں، مراکز صحت عملے کی لائف سیفٹی ٹریننگ و ڈرلز یقینی بنائیں، مراکز صحت فائر پروٹیکشن سسٹم کی ٹیسٹنگ رپورٹ کرائیں، آئی ایچ آ راے کے مطابق مراکز صحت لائف سیفٹی اقدامات بارے عملدرآمد رپورٹ جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

آئی ایچ آر اے نے مراکز صحت کو لائف سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کیلئے 7 یوم کی مہلت دی ہے۔آئی ایچ آراے نے کہا ہے کہ مراکز صحت فائر و لائف سیفٹی انتظامات کی عملدرآمد رپورٹ جمع کرائیں، آئی ایچ آر اے مراکز صحت میں لائف سیفٹی اقدامات کا معائنہ کرے گی،لائف سیفٹی بارے احکامات پر عمل نہ ہونے پر سخت کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :