لیسکوکی بجلی چوری کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتار ،ترجمان

منگل 1 ستمبر 2026 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2026ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوری کی949 شکایات موصول ہونے 932 ایف آئی آر درخواستیں دیں جس پر 11 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ لیسکو ترجمان کے مطابق یکم سے31 اگست 2026 تک لیسکو کے مختلف سرکلز میں بجلی چوری کی949 شکایات موصول ہوئیں، جن میں948 گھریلو اور ایک کمرشل صارف سے متعلق تھی، جبکہ زرعی اور صنعتی شعبوں میں کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی۔

شکایات کی بنیاد پر932 ایف آئی آر درخواستیں دی گئیں، جن میں سے318 ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں، جبکہ کارروائی کے دوران11 افراد گرفتار کیے گئے۔ سرکل کی سطح پراعداد و شمار کے مطابق سنٹرل لاہور میں284 شکایات اور93 ایف آئی آرز، اوکاڑہ میں251 شکایات اور41 ایف آئی آرز، ناردرن لاہور میں142 شکایات اور64 ایف آئی آرز، شیخوپورہ میں107 شکایات اور22 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔

(جاری ہے)

ایسٹرن لاہور میں 4، ننکانہ میں 67، قصور میں24 ، اسی طرح سدرن لاہور میں 3 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ قصورمیں 6 اور سنٹرل لاہور میں5 افراد گرفتار ہوئے۔ ترجمان کے مطابق15 لاکھ 82 ہزار5 یونٹس پر مشتمل بجلی چوری ریکارڈ ہوئی، جس پر 6 کروڑ 72 لاکھ53 ہزار819 روپے کے ڈٹیکشن بلز عائد کیے گئے، جن میں سے ایک کروڑ 53 لاکھ 19 ہزار474 روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ سی ای اولیسکو نے کہا کہ بجلی چوری قومی جرم ہے جو ایماندار صارفین پر اضافی بوجھ ڈالتا ہے، اس لیے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔