سیاسی دبائو لینے کو تیار ہوں لیکن میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
بدھ 2 ستمبر 2026 20:37
(جاری ہے)
صوبے کے غریب اور مستحق عوام کو بہتر اور معیاری علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے صرف طبی مراکز اور جدید آلات کافی نہیں، بلکہ تربیت یافتہ اور باصلاحیت افرادی قوت بھی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ حکومت بلوچستان میرٹوکریسی کے فروغ اور اداروں میں اہل افراد کی تعیناتی کے اصول پر کاربند ہے تاکہ سرکاری نظام میں پیشہ ورانہ صلاحیت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے کبھی کسی تقرری یا تعیناتی کے لیے سفارش نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے چاہئیں، حکومت کسی بھی قسم کے سیاسی دبا ئوکو میرٹ کی راہ میں حائل نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی دبا ئو لینے کو تیار ہوں لیکن میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں نجی اور غیر سرکاری اداروں کے تجربات اور مہارت سے بھی استفادہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ انڈس ہاسپیٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک جیسے اداروں کے ساتھ اشتراک سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی خدمات کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے ۔ملاقات میں بیکٹر، ڈیرہ بگٹی میں انڈس ہاسپیٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے منصوبے، طبی سہولیات، انسانی وسائل کی تربیت، صحت کے نظام میں بہتری اور مستقبل کے مختلف اشتراکی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں صحت کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے عوام کو باوقار، بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور میں نویں جماعت کی طالبہ کی مبینہ خودکشی
-
پمز آتشزدگی واقعہ؛ نرس رضیہ نورین کی جرات و بہادری کی عالمی سطح پر پذیرائی
-
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا رسالپور لوکوموٹیو فیکٹری کا دورہ،اسپیئر پارٹس کی مقامی تیاری کا جائزہ لیا
-
پاسکو کے گوداموں سے فلور ملز کو خراب اور پانی لگی گندم کی سپلائی کا انکشاف
-
سیاسی دبائو لینے کو تیار ہوں لیکن میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
ویٹرنری ویکسینز کا عطیہ پاکستان اور چین کی زراعت، لائیو سٹاک، تحقیق، سائنس اور ٹیکنالوجی میں بڑھتے ہوئے تعاون کا عملی مظہرہے،رانا تنویرحسین
-
ختم نبوت ﷺ کے قانون سے چھیڑ چھاڑ ناقابل قبول، ثروت اعجاز قادری
-
وفاقی وزیرمحمد حنیف عباسی کا رسالپور فیکٹری کا دورہ، اے جی ای 30 کی ترجیحی تیاری اور 31 دسمبر تک تمام ٹرینوں کے ساتھ فعال بریکینگ سسٹم یقینی بنانے کی ہدایات
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ ،ون ونڈو سروسز اور شکایات سیل کا مشاہدہ
-
پراسیکیوٹرز کی تقرری، سندھ حکومت کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت
-
ترقیاتی ادارے جڑواں شہروں سے بارشی پانی کے نکاس کو یقینی بنائیں، ملکر قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ راجہ پرویزاشرف
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پنک ربن پاکستان کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی قیادت میں وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.