ترقیاتی ادارے جڑواں شہروں سے بارشی پانی کے نکاس کو یقینی بنائیں، ملکر قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ راجہ پرویزاشرف

بدھ 2 ستمبر 2026 18:13

ترقیاتی ادارے جڑواں شہروں سے بارشی پانی کے نکاس کو یقینی بنائیں،  ملکر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2026ء) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے جڑواں شہروں میں اربن فلڈنگ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات آبادیوں یا سیاسی وابستگیوں میں امتیاز نہیں کرتیں لہذا ترقیاتی ادارے فوری طور پر آبادیوں سے بارشی پانی کے نکاس کو یقینی بنائیں ملکر قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متاثرہ نشیبی علاقوں میں فوری امداد ،متاثرین کے انخلا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔سابق وزیر اعظم نے زور دیکر کہا کہ یہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا وقت نہیں،ملکر قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا ہو گا اس سلسلے میں مخیر حضرات اور سماجی تنظیمیں بھی امدادی کاموں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔