ملاکنڈ، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار

جمعرات 3 ستمبر 2026 17:15

ملاکنڈ، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار
ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2026ء) ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایت پر ملاکنڈ لیویز نے بٹ خیلہ میں چھاپوں کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

صوبیدار میجر ملاکنڈ لیوی کے فیس بک افیشل پیج پر جاری خبر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد اور لیویز افسران کی قیادت میں کی گئی کارروائی میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے۔ ملاکنڈ لیویز حکام کے مطابق ضلع میں جرائم اور منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :