میڈیکل شعبے میں نوجوانوں پر سرمایہ کاری دراصل مستقبل اور معاشرے پر سرمایہ کاری ہے،گورنر خیبرپختونخوا
جمعرات 3 ستمبر 2026 17:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکالرشپ کا حصول طلبہ کی محنت اور قابلیت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ مستقبل میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں باصلاحیت نوجوانوں کو مزید سکالرشپس اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آج پہلے سے زیادہ بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خیبرپختونخوا کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے،والدین بچوں کو بہتر تعلیم دلانے کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق قربانیاں دے رہے ہیں،نوجوان ہیلتھ کیئر پروفیشنلز مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ دورے میں بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا استقبال کیا تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سینئر وزیر نے استقبال کیا تاہم بعد میں دیے گئے بیانات سے ماحول میں کشیدگی پیدا ہوئی،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو دوسرے صوبوں کے دورے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دہشت گردی، بے روزگاری اور امن و امان جیسے صوبے کے بنیادی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا پرامن تھا، چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر میں نے بھی اس میں شرکت کی،پٹرولیم لیوی کی رقم اسی مقصد پر خرچ ہونی چاہیے جس کے لیے یہ عائد کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے حکومتی ٹیم کی تشکیل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے خالص منافع میں پنجاب کے مقابلے میں کم رقم ملنے سے متعلق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کے بیان کا علم نہیں، خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر مشیر خزانہ کے پی سے ملاقات طے ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے متوازی کوئی دوسری فورس نہیں ہونی چاہیے،ضم شدہ قبائلی اضلاع میں لیویز اور خاصہ دار فورس کی ہڑتال کے معاملے پر وزیراعلیٰ وفد بھیجیں،لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں اور یونٹس کے قیام سے متعلق بحث کا اصل فورم پارلیمنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات نہیں کرا رہیں، شاید پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں اپنی مقبولیت سے خائف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو بڑے خواب دکھائے مگر اقتدار میں آکر بلدیاتی اداروں کے اختیارات ختم کیے۔انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اپنی تنخواہوں کے حصول کے لیے بھی احتجاج کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جانا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
راولپنڈی میں بغیر سیفٹی گرِل نالے نے ایک اور معصوم کی زندگی نگل لی
-
مکہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تعاون کو اتحادِ امت کی قوت میں تبدیل کر سکتا ہے،طاہر اشرفی
-
انسانیت کی بھلائی کے لئے جو بھی ادارہ کام کرے گا اس کے ساتھ ہوں‘ گورنر پنجاب
-
این سی سی آئی اے کے ساتھ چھاپوں کے دوران 6 لاکھ افراد کے بائیو میٹرک برآمد ہوئے،چیئرمین پی ٹی اے
-
ماں نے دو ماہ کے بچے کو مبینہ طور پر نالے میں پھینک کر قتل کر دیا
-
گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان میں 15 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
گورنر خیبرپختونخوا کا پیپلز ٹریڈرز ونگ کے سابق صدر سکندر اقبال کی والدہ کی وفات پر تعزیت
-
خیبر پختونخوا کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی بھی انتہائی ضروری ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب: دھی رانی پروگرام کے تحت 5 ہزار اجتماعاتی شادیاں
-
مریم نواز شریف کے پنجاب میں انسانوں کیساتھ ساتھ جانوروں کا بھی احساس، چند ماہ میں 34 لاکھ مویشیوں کا علاج، موبائل ہسپتال فلیٹ قائم
-
لاہور: پولیس کے لیے جدید باڈی کیمروں کی پہلی کھیپ موصول
-
راولپنڈی: آن لائن فراڈ کال سینٹر پر چھاپہ، 28 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.