پشاور، قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط، کارِ استحقاقات ،حکومتی یقین دہانیوں کے نفاذ کا اجلاس
سرکاری محکمے اراکین صوبائی اسمبلی کے ساتھ مکمل تعاون اور مؤثر رابطہ برقرار رکھیں ،اسمبلی فلور پر اٹھائے گئے عوامی مسائل و حکومتی یقین دہانیوں پر عملی پیشرفت یقینی بنائیں،چیئرپرسن کمیٹی ثریا بی بی کی ہدایت
جمعہ 4 ستمبر 2026 00:40
(جاری ہے)
رکن صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ کی جانب سے ضلع کرک میں طویل لوڈشیڈنگ اور پیسکو حکام کے مبینہ نامناسب رویے سے متعلق تحریکِ استحقاق پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے عوامی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیسکو حکام کو مسائل کے فوری حل اور منتخب نمائندوں سے مؤثر رابطے کی ہدایت کی۔
چیف انجینئر پیسکو نے یقین دہانی کرائی کہ اراکین صوبائی اسمبلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، جبکہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے جدید میٹرنگ نظام متعارف کرانے کے اقدامات سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، تاہم اس کے نقصانات کا بوجھ بے گناہ صارفین پر نہ ڈالا جائے۔اجلاس میں پختون یار خان کی کمشنر بنوں سے متعلق اور محمد عبدالسلام آفریدی کی پولیس ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تحریکِ استحقاق بھی زیرِ بحث آئیں۔ متعلقہ افسران کی عدم موجودگی کے باعث یہ معاملات آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیے گئے جبکہ پولیس سے متعلق معاملے میں کمیٹی نے عوام اور منتخب نمائندوں کے ساتھ باعزت، ذمہ دارانہ اور شائستہ رویہ یقینی بنانے پر زور دیا۔ڈپٹی سپیکر و چیئرپرسن کمیٹی ثریا بی بی نے ہدایت کی کہ سرکاری محکمے اراکین صوبائی اسمبلی کے ساتھ مکمل تعاون اور مؤثر رابطہ برقرار رکھیں اور اسمبلی فلور پر اٹھائے گئے عوامی مسائل و حکومتی یقین دہانیوں پر عملی پیش رفت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں سے بڑی توقعات وابستہ رکھتے ہیں، اس لیے سرکاری اداروں اور عوامی نمائندوں کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور مؤثر رابطہ عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے ناگزیر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سانحہ پمز کے ذمہ داروں کیخلاف اگلے 2سے 3دن میں مقدمات درج ہونا شروع ہوں گے، طارق فضل چوہدری
-
راولپنڈی میں بغیر سیفٹی گرِل نالے نے ایک اور معصوم کی زندگی نگل لی
-
مکہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تعاون کو اتحادِ امت کی قوت میں تبدیل کر سکتا ہے،طاہر اشرفی
-
انسانیت کی بھلائی کے لئے جو بھی ادارہ کام کرے گا اس کے ساتھ ہوں‘ گورنر پنجاب
-
این سی سی آئی اے کے ساتھ چھاپوں کے دوران 6 لاکھ افراد کے بائیو میٹرک برآمد ہوئے،چیئرمین پی ٹی اے
-
ماں نے دو ماہ کے بچے کو مبینہ طور پر نالے میں پھینک کر قتل کر دیا
-
گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان میں 15 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
گورنر خیبرپختونخوا کا پیپلز ٹریڈرز ونگ کے سابق صدر سکندر اقبال کی والدہ کی وفات پر تعزیت
-
خیبر پختونخوا کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی بھی انتہائی ضروری ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب: دھی رانی پروگرام کے تحت 5 ہزار اجتماعاتی شادیاں
-
مریم نواز شریف کے پنجاب میں انسانوں کیساتھ ساتھ جانوروں کا بھی احساس، چند ماہ میں 34 لاکھ مویشیوں کا علاج، موبائل ہسپتال فلیٹ قائم
-
لاہور: پولیس کے لیے جدید باڈی کیمروں کی پہلی کھیپ موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.