بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے پائلٹ نے مسافر طیارہ پارکنگ اسٹینڈ کے کھمبے سے ٹکرا دیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 6 ستمبر 2026 00:18

بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے پائلٹ نے مسافر طیارہ پارکنگ اسٹینڈ کے کھمبے ..
سری نگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 05 ستمبر 2026ء ) بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے پائلٹ نے مسافر طیارہ پارکنگ اسٹینڈ کے کھمبے سے ٹکرا دیا، طیارہ کھمبے سے ٹکرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی پرواز 6E 225 جو نوی ممبئی سے سری نگر ایئرپورٹ پر پہنچی تھی ، جہاں پر 4 ستمبر کو پارکنگ کے دوران پائلٹ نے پارکنگ اسٹینڈ کے ایک پول سے ٹکرا دیا۔

(جاری ہے)

تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کے بعد طیارے کو ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے لیے گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔ مطلوبہ کلیئرنس حاصل ہونے کے بعد طیارہ دوبارہ پروازیں شروع کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صبح 9:02 بجے پیش آئے تصادم میں صرف 4 ماہ قبل فضا میں برانڈ نیو ائیر بس اے 321 طیارے کے اگلے حصے (نوز کون) کو نقصان پہنچا۔ تاہم مسافروں اور عملے کو عام سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ بھارتی ائیرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہیں۔