وزیراعظم آزاد ریاست جموں وکشمیر سے سابق چیئرمین اسلام آباد بار کونسل بیرسٹر عادل عزیز قاضی کی سربراہی میں وکلاء وفد کی ملاقات

بدھ 9 ستمبر 2026 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2026ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر افتخار گیلانی سے سابق چیئرمین اسلام آباد بار کونسل بیرسٹر عادل عزیز قاضی کی سربراہی میں وکلائ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سردار کامل باسط ایڈووکیٹ، بیرسٹر ضوپاش خان، اسامہ کیانی ایڈووکیٹ اور ملک احتشام ایڈووکیٹ شامل تھے۔وکلائ کے وفد نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں وکلائ کا اہم کردار ہے۔حکومت آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وکلائ برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ نوجوان وکلائ ہمارے قانونی نظام کا مستقبل ہیں۔ انہوں نیکہا کہ وکلائ برادری کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ دریں اثنائ وزیراعظم سے بیرسٹر واجد ملک کی سربراہی میں ایک اور وفد نے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔