گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سے سوساں روڈ کی تعمیر ومرمت اور بحالی کا کام مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل مکمل
بدھ 9 ستمبر 2026 22:02
(جاری ہے)
موقع پر موجود طالبات اور فیکلٹی ممبران نے روڈ کی تعمیر پر شکریہ اداکیا اور کہا کہ جڑانوالہ روڈ پر میٹرو بس پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کے باعث یہ متبادل روٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کراکر ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
دریں اثناء کمشنر فیصل آباد نے کوہ نور چوک جڑانوالہ روڈ سے جی سی ویمن یونیورسٹی تک روڈ کی جاری تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہائی ویز کے افسران کو22 اکتوبر2026ء تک اہم شاہراہ کی تعمیر ومرمت اور بحالی کا حکم دیا اور واضح کیا کہ مقررہ ٹائم لائن کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے تعمیراتی عمل کے دوران شہری حقوق کا خیال رکھنے اور گردوغبار کی روک تھام کے لئے پانی کے مسلسل چھڑکاؤ کی تاکید بھی کی۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران یہ متبادل روٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے لہذا تعمیراتی عمل تیزی سے جاری رہنا چاہیے۔کمشنر فیصل آباد نے کینال روڈ سے فیسکو روڈپر جاکر تعمیر کے حوالے سے بریفنگ بھی لی اور12 ستمبر سے کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اندرونی سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جارہاہے تاکہ شہریوں کو آمدروفت کی معیاری اور آسان سفری سہولیات دستیاب ہوں۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان،سی او میونسپل کارپوریشن عثمان غنی،میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر محمد زبیر اور ہائی ویزکے افسران کمشنر کے ہمراہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت ایک کوسٹرمیں سفر کررہے تھے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سکولوں میں طلبہ کیلئے گوگل جمنائی لرننگ ،سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان
-
ایدھی فائونڈیشن کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری، 5 ہزار سے زائد مریضوں و میتوں کو مفت ایمبولینس سروس فراہم
-
فیڈرل بورڈ ایچ ایس ایس سی (پارٹ I اور II) کے فرسٹ اینول امتحانات کے نتائج کا اعلان 9 ستمبر کو کرے گا،ترجمان
-
پنجاب کے سکولوں میں 100 نمبروں کا نیا مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تین روزہ کنٹینٹ ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا
-
نہم کے خراب نتائج، کم رجسٹریشن والے سکولوں کو ڈائون گریڈ کرنے کی تجویز زیر غور
-
ایچ ای سی نے لاء گریجویٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے 332 سے زائد اساتذہ کے لئے مصنوعی ذہانت پر تربیتی پروگرام کا انعقاد
-
نہم نتائج کے اعداد و شمار نے تشویش کی لہر پیدا کردی،7 لاکھ 53 ہزار 813 طلبہ فیل ہوگئے
-
بہاولپورتعلیمی بورڈ نہم جماعت کے نتائج کا اعلان، کامیابی شرح صرف 38 فیصد
-
پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان
-
وفاقی تعلیمی بورڈ ، میٹرک پارٹ اول اورپارٹ دوم کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.