سرسید یونیورسٹی کے وفد کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ
باہمی تعاون اور جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال، ایس ایس یو کے اے آئی منصوبوں اور کارکردگی پر بریفنگ
جمعرات 10 ستمبر 2026 17:38
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ایس ایس یو کے سافٹ ویئر انجینئرز نے سیکیورٹی اور حفاظت سے متعلق سوالات کے جوابات فراہم کرنے والا جدید چیٹ بوٹ تیار کیا ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آٹھ سے دس سافٹ ویئر انجینئرز پر مشتمل ٹیم مصنوعی ذہانت کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت ایسا سافٹ ویئر بھی تیار کیا گیا ہے جو اردو، انگریزی اور سندھی زبانوں میں کام کرتا ہے۔ ان کے مطابق ایس ایس یو سے تقریباً 20 ریٹائرڈ فوجی افسران بھی وابستہ ہیں، جن کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر چانسلر محمد اکبر علی خان نے ایس ایس یو کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونٹ اہم شخصیات اور حساس تنصیبات کی حفاظت کے ساتھ کراچی میں امن و امان کے قیام میں بھی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس یو کے تربیت یافتہ کمانڈوز اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکیورٹی کے شعبے میں مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں سرسید یونیورسٹی اور ایس ایس یو کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ایس ایس پی ٹریننگ میجر سلیم نے وفد کو ایس ایس یو کی کارکردگی اور تربیتی نظام کے حوالے سے پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے سیکھنے اور ذاتی حفاظت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ اس موقع پر ہتھیاروں کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا اور حفاظتی اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔دورے کے اختتام پر چانسلر محمد اکبر علی خان نے ایس ایس یو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے ایس ایس یو کے کمانڈنٹ کیپٹن (ر) عامر خان نیازی کو سرسید یونیورسٹی کا نشان بھی پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
20 فیصد نتائج والے سکول اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی ہو گی،صوبائی وزیر تعلیم
-
سکولوں میں طلبہ کیلئے گوگل جمنائی لرننگ ،سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان
-
ایدھی فائونڈیشن کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری، 5 ہزار سے زائد مریضوں و میتوں کو مفت ایمبولینس سروس فراہم
-
فیڈرل بورڈ ایچ ایس ایس سی (پارٹ I اور II) کے فرسٹ اینول امتحانات کے نتائج کا اعلان 9 ستمبر کو کرے گا،ترجمان
-
پنجاب کے سکولوں میں 100 نمبروں کا نیا مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تین روزہ کنٹینٹ ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا
-
نہم کے خراب نتائج، کم رجسٹریشن والے سکولوں کو ڈائون گریڈ کرنے کی تجویز زیر غور
-
ایچ ای سی نے لاء گریجویٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے 332 سے زائد اساتذہ کے لئے مصنوعی ذہانت پر تربیتی پروگرام کا انعقاد
-
نہم نتائج کے اعداد و شمار نے تشویش کی لہر پیدا کردی،7 لاکھ 53 ہزار 813 طلبہ فیل ہوگئے
-
بہاولپورتعلیمی بورڈ نہم جماعت کے نتائج کا اعلان، کامیابی شرح صرف 38 فیصد
-
پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.