برطانیہ میں آر ایس ایس مخالف احتجاج،دنیا بھر میں انتہا پسند بی جے پی کا اقلیت مخالف ایجنڈا بے نقاب

جمعرات 10 ستمبر 2026 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2026ء) برطانیہ میں آر ایس ایس مخالف احتجاج کے نتیجہ میں دنیا بھر میں انتہا پسند بی جے پی کا اقلیت مخالف ایجنڈا بے نقاب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اقلیت مخالف نظریات کے حامل مودی اور انتہاپسند ہندو تنظیم آرایس ایس کوعالمی سطح پر مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے۔ بھارتی جریدہ مکتوب میڈیا کے مطابق موہن بھاگوت کے متنازعہ دورہ لندن پر سماجی کارکنوں نے بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے دفاع میں شدید احتجاج کیا۔

برطانوی جریدہ دی انڈیپینڈینٹ کے مطابق آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کے برطانیہ کے دورے پر مظاہرین نے پارلیمنٹ کے قریب بھر پور احتجاج کیا۔بھارتی جریدہ اسکرول ان کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرین نے واضح طور پر آرایس ایس کے ہندو انتہا پسند نظریے کو مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہندو قوم پرست تنظیم کے نظریے پر برطانوی حکومت کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا،مظاہرین نے گجرات میں 2002 کے قتلِ عام کو فراموش نہ کرنے اور فاشزم کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل امریکی کمیشن نے بھی آرایس ایس سربراہ کا ویزا منسوخ کر کے امریکہ داخلے پر پابندی پر زور دیا تھا۔ کینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی کینیڈا میں ہندوتوا تنظیم کے سربراہ کی موجودگی کو سماجی بدامنی کا باعث قرار دیا۔تفرقہ پسند آر ایس ایس کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی نے انتہا پسند تنظیم اور مودی کا فاشسٹ چہرہ عیاں کر دیاہے۔