پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر کی سوئٹزرلینڈ میں کلائمیٹ ٹیک سمر سکول میں شرکت
جمعہ 11 ستمبر 2026 18:09
(جاری ہے)
پروگرام کے دوران حافظ فواد علی نے بین الشعبہ جاتی تعلیمی سرگرمیوں اور باہمی تعاون پر مبنی عملی سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن کا مقصد شہری علاقوں کو درپیش موجودہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر حل تلاش کرنا تھا۔
سمرسکول نے بین الاقوامی شرکاء، ماہرینِ تعلیم، ماہرین، اسٹارٹ اًپس اور جدت کے شعبے سے وابستہ دیگرسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تبادلہ خیال کے مواقع بھی فراہم کیے۔ اس دوران خیالات کو عملی حل میں تبدیل کرنے کے لیے کاروباری اور اختراعی طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سمر اسکول کی کامیاب تکمیل پر حافظ فواد علی نے 6 (ECTS )کریڈٹس حاصل کیے، جو اس پروگرام کی تعلیمی اہمیت اور بھرپور نوعیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کی شرکت کوای ای ایل آئی ایس ای( EELISA) کی جانب سے فراہم کردہ مالی معاونت حاصل رہی۔ حافظ فواد علی نے اس بین الاقوامی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے موقع کو ممکن بنانے پرای ای ایل آئی ایس اے اورزیچ ایچ اے ڈبلیوکا شکریہ ادا کیا۔ کلائمیٹ ٹیک سمرسکول میں شرکت نے انہیں بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی لچک، پائیدار شہری ترقی، بین الشعبہ جاتی جدت اور کاروباری صلاحیت کے شعبوں میں ان کے علم اور فہم کو مزید مضبوط کیا۔یہ شرکت اس امر کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز، بالخصوص موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی اور موسمیاتی خطرات سے محفوظ اور لچکدار شہروں سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعلیمی روابط اور علمی تبادلے ادارہ جاتی استعداد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
20 فیصد نتائج والے سکول اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی ہو گی،صوبائی وزیر تعلیم
-
سکولوں میں طلبہ کیلئے گوگل جمنائی لرننگ ،سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان
-
ایدھی فائونڈیشن کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری، 5 ہزار سے زائد مریضوں و میتوں کو مفت ایمبولینس سروس فراہم
-
فیڈرل بورڈ ایچ ایس ایس سی (پارٹ I اور II) کے فرسٹ اینول امتحانات کے نتائج کا اعلان 9 ستمبر کو کرے گا،ترجمان
-
پنجاب کے سکولوں میں 100 نمبروں کا نیا مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تین روزہ کنٹینٹ ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا
-
نہم کے خراب نتائج، کم رجسٹریشن والے سکولوں کو ڈائون گریڈ کرنے کی تجویز زیر غور
-
ایچ ای سی نے لاء گریجویٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے 332 سے زائد اساتذہ کے لئے مصنوعی ذہانت پر تربیتی پروگرام کا انعقاد
-
نہم نتائج کے اعداد و شمار نے تشویش کی لہر پیدا کردی،7 لاکھ 53 ہزار 813 طلبہ فیل ہوگئے
-
بہاولپورتعلیمی بورڈ نہم جماعت کے نتائج کا اعلان، کامیابی شرح صرف 38 فیصد
-
پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.