وزیراعلی مریم نواز سے ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی و ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال
جمعہ 11 ستمبر 2026 19:37
(جاری ہے)
صوبائی ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی عوامی خدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ساہیوال شہر کی بیوٹیفکیشن کو شاندار اور تاریخی اقدام قرار دیا۔
ارکان صوبائی اسمبلی نے پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑوں شہروں اور دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا۔ارکان صوبائی اسمبلی نے ساہیوال ڈویژن کیلئے10 جدید ترین’’نواز شریف سکولز آف ایمیننس ‘‘کے اقدام کو بھی سراہا اورساہیوال اور دیگر شہروں میں سیوریج اور ڈرینج کے پراجیکٹس پر اظہار تشکرکیا ہے۔ارکان صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پہلی مرتبہ عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ساہیوال میں الیکٹرو بس کا اجرا ءقابل تحسین اور قابل تقلید اقدام ہے۔ساہیوال کے مختلف علاقوں بشمول عارف والا بائی پاس، یوسف والا، نور شاہ، کے ایف سی بائی پاس، جنرل بس سٹینڈ تا کمیر، اڈہ سبیل، بالا موڑالیکٹرو بس ہزاروں لوگوں کو سہولت مہیا کررہی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاوں کی سطح پر لے آئے ہیں۔’’نواز شریف سکولز آف ایمیننس ‘‘میں غریب اور امیر کے بچوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ’’ نواز شریف سکول آف ایمیننس ‘‘کا معیار کسی بھی اچھے اور بڑے پرائیویٹ سکول سے کم نہیں ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
ہماری جدوجہد کے نتیجے میں حکومت 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف دینے پر مجبور ہوئی، حافظ نعیم
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان، چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
-
حنا جاوید قتل کیس میں اہلخانہ کا شواہد میں ٹیمپرنگ اور تفتیش پر عدم اعتماد
-
چالان پر طیش میں آکر شہری نے موٹرسائیکل سڑک پر پٹخ دی
-
دادو میں ڈی ایس پی کی پولیس موبائل کو حادثہ،7پولیس اہلکارزخمی،نجی باورچی جاں بحق، اسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے کا انکشاف
-
نادرا نے پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت متعارف کرادی
-
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، ماہرین کا حکومت سے لیوی میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ
-
ریڈیو پاکستان کیس،پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
-
گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی: عظمیٰ بخاری
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
-
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے شہریوں اور عوامی نمائندوں کی ملاقاتیں
-
میجرعزیز بھٹی شہید کا جذبہ حب الوطنی، عزم اور بہادری پوری قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.